• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں ملیں۔تفصیلات کے مطابق جوہرآباد تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 9 لال شہباز سوسائٹی کے قریب واقع ایک گھر سے 4 سے 5 روز پرانی تعفن زدہ ضعیف العمر شخص کی لاش ملی،متوفی کی شناخت 70 سالہ صابر ولد سلیمان کے نام سے ہوئی۔سائٹ ایریاء حبیب بینک چورنگی ریلوے بکنگ افس کے قریب فٹ پاتھ سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔رضویہ سوسائٹی کے علاقے گولیمار چورنگی ملا حلوائی کے قریب فٹ پاتھ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی گیٹ نمبر ایک کے قریب فٹ پاتھ سے ایک 65سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ ڈیفنس کے علاقے کالا پل ٹال والی گلی علی مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔چاروں لاشوں کی شناخت اور وجہ موت کاتعین نہیں ہوسکا ہے۔لاشیں سرکاری اسپتالوں سے ضابطے کی کارروائیوں کے بعد سردخانے منتقل کر دی گئی ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید