• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم شواہد کی بنیاد پر ایم کیو ایم لندن کے دو کارکن بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت/ جیل کمپلکس نےگلبرگ میں پولیس افسر سمیت دو افراد کے قتل کےکیس میں عدم شواہد کی بنیاد پر ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنوں کو بری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزمان کے وکیل کاکہناتھا کہ ملزمان ابو عرفان اور فیصل خواجہ کو 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو بری کیا، مقدمے میں ایک ملزم شفق الرحمان پہلے ہی بری ہوچکا ہے،سرکاری وکیل کاکہناتھا کہ اے ایس آئی اقبال نیازی سمیت دو افراد کو 2005 میں طاہر ولا کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید