• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو نے ایچ ای سی سے پبلک ہیلتھ میں پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری حاصل کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اپپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے پبلک ہیلتھ میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ پبلک ہیلتھ میں پی ایچ ڈی پروگرام کے آغاز کے لیے ایچ ای سی کی منظوری حاصل کرنا جے ایس ایم یو کے لیے ایک سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے کہ جے ایس ایم یو کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ایک ممتاز ادارہ بنائیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید