• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تقرریاں، واٹر کمیشن کو جواب کے لئے 2 ہفتوں کی مہلت

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن یونائیٹڈ ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری اکرام خان کی جانب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں غیرقانونی طور پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سید صلاح الدین اور چیف آپریٹینگ آفیسر ریٹائر ایم ڈی اسداللہ خان کی قواعد وضوابط کو نظرانداز کرکے تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سندھ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، بورڈ آف ڈائریکٹرزکراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سید صلاح الدین احمد اور چیف آپریٹینگ آفیسر اسد اللہ خان کو نوٹسسز جاری کرکے ان سے جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔کارپوریشن کے بنائے گئے رولز کے تحت مارکیٹ سے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف آپریٹینگ آفیسر کا تقرر بورڈ کے تحت کرنا تھا لیکن موجودہ ایم ڈی نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے واٹر بورڈ کے ذیلی ادارے کا سربراہ ہوتے ہوئے اپنی تقرری کروادی اور سابق ایم ڈی کا تقرر بھی کروادیا۔جس کو یونائیٹڈ ورکرز یونین نے شہر اور ادارے کے وسیع تر مفاد چیلنج کردیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید