• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل جیل میں تعینات پولیس اہلکار چار بچے فروخت کرنے پریس کلب پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سینٹرل جیل میں تعینات پولیس کا اہلکار چار بچوں کو فروخت کرنے پریس کلب پہنچ گیا۔سینٹرل جیل میں تعینات سپاہی وحید بچے برائے فروخت کا اعلان کرتے ہوئے جمعہ کو پریس کلب کے باہر پہنچ گیا۔اس کے ہمراہ اس کے چار بچے بھی موجود تھے۔اہلکار نے بینر اٹھا رکھا تھا جس میں "اپیل ۔بچے برائے فروخت" درج تھا اور لکھا تھا کہ ملیر جیل سپرنٹینڈنٹ کے ظلم و جبر،بدمعاشی اور غنڈہ گردی سے تنگ آ کر میں اپنے بچوں کو فروخت کر رہا ہوں۔سپاہی وحید نے بتایا کہ تین مہینے سے میری تنخواہ بند کردی گئی ہے۔میرے نو بچے ہیں ،چار بیچنے کے لیے لایا ہوں۔وحید نے بتایا کہ میں ملیر جیل میں تعینات تھا اور پولیس کوارٹر میں ہی میری رہائش ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید