• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پریس کلب نے ہمیشہ صحافیوں کے مفادات کو اہمیت دی، محمود شام

کراچی( اسٹاپ رپورٹرز) سینئر صحافی اور ممتاز قلم کار محمودشام نے کہاہے کہ کراچی پریس کلب نے صحافت اور اخبار نویسوں کے مسائل کو حل کرانے کے لئے بہت منظم اور مربوط انداز میں کام کیا۔ ملک میں آزادی صحافت کی تمام بڑی اور اہم جدوجہد کےلئے کلیدی نوعیت کا کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیاہے یہ بات انہوںنے جمعرا ت کی شام کراچی پریس کلب میں اپنی ممبر شپ کے احیاء اور ترویج پر منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتےہوئےکہیاس موقع پر ممتاز محنت کش راہنما حبیب الدین جنیدی سینئر صحافی مقصود یوسفی ۔ سینئرخاتون کالم نگار ، شمیم اختر ، پروفیسر جعفر احمداورامتیاز رحمان نے بھی خطاب کیا محمود شام نے مزید کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز باعث فخر ہے کہ مجھے کراچی پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ سے نوازا گیا ۔ کراچی پریس کلب کے اراکین نے ہمیشہ اصولوں پر کام کو ترجیح دی ہے۔ ہم نے اخبارات پر پابندی کے خلاف عملی جدوجہد بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب نے پریشان حال کارکنوں کو عملی جدوجہدکی راہ بھی دکھائی کراچی پریس کلب سے منہاج برنا، ایم عثمانی اوردیگر صحافی راہنماؤں نے جدوجہد کرنے والے اخبار نویسوں کو صحیح راستہ دکھایا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید