• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا سلیم حنیف خان پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات و تعمیرات مقرر

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی پی 211 خانیوال سے منتخب رکن اسمبلی رانا محمد سلیم حنیف خان کو پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات و تعمیرات مقرر کردیا،ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،سیاسی و سماجی رہنماؤں رانا افتخار اختر، رانا جاوید اختر اور رانا حمزہ جاوید نے ان کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی تعیناتی سے مسائل حل کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔