ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل کا آغاز کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن26- 2024ء کے لئے ووٹر رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر طارق وقار کا کہنا تھا کہ 20ستمبر تک ضلع ملتان کے ڈاکٹرز رجسٹریشن کرا سکتے ہیں جب کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں اعتراضات کے بعد حتمی ووٹر لسٹ آویزاں کر دی جائے گی۔