• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی ملکی زراعت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے،سیکرٹری زراعت

پشاور ( لیڈی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اوریک) نے انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او) پاکستان کے تعاؤن سے دو روزہ نیشنل سیمینار کا انعقاد کیا جس میں صوبے اور ملک بھر سے ماہرین نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں سیکرٹری زراعت خیبرپختونخوا عطاء الرحمن، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت، سینٹر نعمان وزیر، چیئرمین آئی پی او پاکستان فاروخ امل، ڈائریکٹر اوریک پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار انٹیلیکچول پراپرٹی ٹریڈ مارک سے لے کر پیٹنٹ تک اور کاپی رائٹس سے لے کر جینیاتی وسائل تک کے حوالے سے بہت ہمیت رکھتا ہمیں موسمیاتی تبدیلی، پانی کی کمی، اور خوراک کی کم پیداوار جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
پشاور سے مزید