ملک میں منکی پوکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق منکی پوکس سے متاثرہ پشاور سے تعلق رکھنے والا یہ شخص خلیجی ملک سے آیا ہے۔
ترجمان وزارتِ صحت نے بتایا کہ 29 اگست کو علامات ظاہر ہونے کی بنیاد پر شہری کو بارڈر ہیلتھ سروسز نے آئیسولیٹ کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کیس کے بعد پاکستان میں منکی پوکس کے کیسز کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ نے بتایا کہ تمام ایئر پورٹس پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے، پاکستان نے منکی پوکس سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ وفاق اور صوبے مل کر تمام تر ضروری اقدامات کو بر وقت یقینی بنا رہے ہیں، وزارتِ صحت صورتِ حال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔