• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سائنسدانوں نے چاند کی تحقیقی سرگرمیوں کے لیے مصنوعی ذہانت ماڈل جاری کردیا

گوئی یانگ (شِنہوا)چین میں قمری سائنس شعبے کے لئے دنیا کا پہلا پیشہ ورانہ ، ملٹی ماڈل لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) جاری کردیا گیا ہے جو چاند سے بڑے پیمانے پر حاصل کردہ ڈیٹا کی پروسیسنگ کو نمایاں طریقے سے تیز کرسکتا ہے۔ چینی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف جیو کیمسٹری اور علی بابا کلاو¿ڈ انٹیلی جنس گروپ نے یہ ماڈل چینکے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے صدرمقام گوئی یانگ میں منعقدہ چائنا بین الاقوامی بگ ڈیٹا صنعتی نمائش کے دوران متعارف کرایا۔ انسٹی ٹیوٹ آف جیو کیمسٹری نے چاند کی کھوج سے متعلق ڈیٹا کے ایک مکمل عالمی بینک کے ساتھ ملکر ایک جامع "ڈیجیٹل مون" پلیٹ فارم تیارکیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید