کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کے دارالحکومت دہلی میں خاتون نے چوتھی بیٹی کی پیدائش پر اسے دودھ پلاتے ہوئے گلا گھونٹ کر مار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں ایک 28سالہ خاتون نے اپنی نومولود بیٹی کو دودھ پلاتے ہوئے اس کا گلا گھونٹ دیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ خاتون 4بیٹیوں کی پیدائش کے بعد فرسودہ سماجی دباؤ کی وجہ سے مایوسی کا شکار تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود کی لاش برآمد کرکے خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔