• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، محکمہ انسداد کرپشن کی کارروائی، 139 افراد گرفتار

ریاض (شاہدنعیم) سعودی محکمہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ اگست کے دوران کرپشن کے الزام میں 139 افراد کو حراست میں لیا گیا، زیر حراست افراد وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت صحت، وزارت انصاف، وزارت تعلیم اور وزارت بلدیات کے ملازمین ہیں۔ادارے نے کہا ہے کہزیرحراست افراد پر رشوت، منی لانڈرنگ اور منصب کا ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔مذکورہ کیس کے سلسلے میں 380 افراد سے تفتیش کی گئی جبکہ 2950 تفتیشی دورے کئے گئے ہیں۔ادارے نے کہا ہے کہ زیر حراست افراد میں سے بعض کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے جبکہ ان کا کیس عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید