• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈے کیئر سینٹر کے ملازم نے 60 بچیوں کیساتھ 307 جنسی جرائم کا اعتراف کرلیا

کراچی(نیوزڈیسک) آسٹریلیا میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ادارے کے 46 سالہ ملازم ایشلے پال گریفتھ نے ملک کی تاریخ کے بدترین جنسی جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشلے پال گریفتھ نے عدالت میں 60 بچوں اور بچیوں کے ساتھ 307 الزامات کا اعتراف کیا جن میں بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے 28، غیر مہذب سلوک کے 90 اور جنسی استحصال کا مواد بنانے کے 67 الزامات شامل ہیں۔سفاک ملزم نے جنسی زیادتی کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائی تھیں اور انھیں ڈارک ویب پر فروخت کیا تھا جس پر پولیس 2014 سے ملزم کی تلاش میں تھی اور 2022 میں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔

دنیا بھر سے سے مزید