• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایجنٹ گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک) ترکیہ نےاسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنےو الے ایک اور ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے انٹیلی جنس ادارے ایم آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوسوو کی شہریت رکھنے والے ایک شخص کو اسرائیلی ایجنسی موسادکے مالیاتی نیٹ ورک کی انتظام کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ترکیہ کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لریڈون ریکسیپی نامی شخص کو 30 اگست کو ترکیہ میں موساد کے ایجنٹوں کو رقوم کی منتقلی کے الزام کے تحت حراست میں لیا گیا۔ایم آئی ٹی کے مطابق کوسووو کی شہریت رکھنے والے لریڈون ریکسیپی کی 25 اگست سے نگرانی کی جارہی تھی، جس کے دوران یہ پایا گیا کہ مبینہ طور پر لریڈون نے یورپی ممالک بالخصوص کوسووو سے ترکیہ میں موساد کے ایجنٹوں کو رقوم کی منتقلی میں سہولت کاری کی۔ترکیہ کے خفیہ ادارے کے مطابق لریڈون کی جانب سے منتقل کی گئی رقوم شام میں انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے، فلسطینیوں کے خلاف نفسیاتی اور ڈرون آپریشنز میں استعمال کی گئیں۔واضح رہے کہ ترکیہ رواں سال 20 افراد کو موساد سے روابط کے الزام میں گرفتار کرچکا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید