• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش میں 129 قیدی ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)جمہوریہ کانگو میں ملک کی سب سے بڑی جیل کو توڑنے کی کوشش صبح 2 بجے شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے دوران 129افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریہ کانگو کے ملک کی سب سے بڑی جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں زیادہ تر افراد کچلے جانے یا دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جب کہ 24 قیدی پولیس کی گولیاں لگنے سے مارے گئے۔دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل میں دھکم پیل اور کچلے جانے کے باعث 59 قیدی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 13 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید