• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، 72 سالہ بیوی کو نشہ دیکر درجنوں افراد سے ریپ کروانے والے شوہر کیخلاف ٹرائل شروع

فرانس پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) خاتون کو نشہ آور ادویات دے جنسی زیادتی کرانے والا جنونی خاوند قانون کے شکنجے میں آگیا دسمبر تک سماعت مکمل کرکے اس کو قرار واقعہ سزا دی لائی جائے گی۔ پراسکیوٹر ذرائع فرانس میں بیوی کو نشہ آور اشیا دے کر درجنوں اجنبی افراد سے اس کا ریپ کرنے والے جنونی شخص کے خلاف ٹرائل کا آغاز ہو گیا۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدمے کا مرکزی ملزم فرانس کی سرکاری پاور یوٹیلٹی کمپنی ای ڈی ایف کا 71سالہ سابق ملازم ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آن لائن بھرتی کیے گئے 50افراد پر بھی جنوبی شہر ایوگنون میں مقدمہ چلایا جائے گا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا مجموعی طور پر 72 مردوں نے 92مرتبہ ریپ کیا اور ان 72میں سے 51کی شناخت ہو گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید