• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووکس ویگن کا جرمنی میں پلانٹ بند کرنے اور ملازمتوں میں کمی پر غور

فرینکفرٹ (اے ایف پی) جرمن آٹو موٹیو کمپنی ووکس ویگن نے گزشتہ روز کہا کہ وہ جرمنی میں پروڈکشن سائٹس کو بند کرنے کا بے مثال اقدام اٹھا سکتی ہے اور اس کے بچت کے منصوبے کے باعث ملازمتوں میں مزید کمی کا خطرہ ہے۔گروپ نےایک اندرونی میمو میں کہا کہ کار سازی کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے منافع میں کمی ہورہی ہے، جس سے ووکس ویگن کو خاص طور پر اہم چیلنجزکا سامنا ہے۔ووکس ویگن نے ملازمین کو بھیجے گئے نوٹ میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں گاڑیوں کی پیداوارکے پلانٹ اور پرزوں کی سائٹس کی بندش کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔میمو میں ووکس ویگن کے سی ای او اولیور بلوم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یورپی آٹوموٹیو انڈسٹری بہت مشکل اور سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید