اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اورکیس رپورٹ ‘تعداد 4ہوگئی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے 47سالہ مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، پشاور ایئر پورٹ پر میڈیکل ٹیم نے اسکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے۔ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق مریض کی حالت بہتر ہے اور وہ پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ مریض کا تعلق ضلع پشاور سے ہے۔