کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات، ڈاکٹر قیصر بنگالی نےکہا ہے کہ معیشت کو استحکام دینے کے لئے اخراجات کم کرنے ہوں گے،سینئر رہنما مسلم لیگ ن، سینیٹر طلال چوہدری نےکہا کہ تحریک انصاف کو آن بورڈ لے سکتے ہیں این آر او نہیں دے سکتے۔
تحریک انصاف نے پونے چار سال میں رائٹ سائزنگ کیوں نہیں کی ،سیاسی بنیادوں پر فیصلے ریورس نہیں ہوں گے۔ کسی ملازم کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔
رہنما تحریک انصاف،سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ جنہوں نے40 سال تباہی کی آئندہ3 سال میں وہ کیا کریں گے۔اگر اس ملک کو آگے بڑھانا ہے تو سب سے پہلے اسے سیاسی طو رپر مستحکم کرنا ہوگا۔
ماہر معاشیات، ڈاکٹر قیصر بنگالی نےکہا کہ53 یونٹس کفایت شعاری، وفاقی اخراجات میں کمی، رائٹ سائزنگ کی کمیٹیاں بنیں۔ پہلی دو کمیٹیاں پہلے ہی ختم ہوگئی تھیں۔میں نے رائٹ سائزنگ کمیٹی سے استعفیٰ دیا ۔
میرا موقف ہے معیشت کو استحکام دینے کے لئے اخراجات کم کرنے ہوں گے۔100 روپے کی آمدنی پر220 روپے اخراجات کر نہیں سکتے۔ہم 20،25سال سے یہ کررہے ہیں اور خسارہ لے رہے ہیں قرضے سے۔کمیٹی میں شامل کیا گیا تو میں نے کہا اپنا حصہ ڈالوں گا۔کافی عرصہ گزارنے کے بعد اندازہ ہوا کہ یہ سنجیدہ نہیں ہیں۔