• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکریٹری سندھ سیکریٹریٹ میں افسران کی غیر موجودگی پر برہم

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ ـــ فائل فوٹو
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ ـــ فائل فوٹو

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔

آصف حیدر شاہ نے دفاتر میں افسران کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور غیر حاضر افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔

اُنہوں نے کہا کہ سینئر افسران بھی وقت پر دفاتر نہیں آرہے، یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ سیکریٹریز وقت کی پابندی کریں اور غیر حاضری پر رپورٹ وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید