وزارتِ صحت نے گزشتہ 3 سال کے دوران ملک میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی رپورٹ قومی اسملبی میں پیش کر دی۔
قومی اسمبلی کے ایوان میں وزراتِ صحت کی جانب سے پیش کی گئی تحریری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ2021ء میں ملک بھر میں پولیو کا صرف 1 کیس رپورٹ ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 2022ء میں پولیو کے 20 کیسز اور 2023ء میں پولیو کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2024ء میں ابھی تک ملک بھر میں پولیو کے 16 کیسز رپورٹ ہو چُکے ہیں۔