کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بلوچستان اور کے پی کے کی صورت حال خاصی تشویش ناک ہوگئی ہے جس کیلئے حکومت کو سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے، دونوں صوبوں میں امن و امان کے قیام کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی،جس طرح بلوچستان میں صورت حال خراب ہورہی ہے اسے سیاسی طور پر بھی حل کرنا ہوگا جبکہ امن قائم کرنے کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کا استعفیٰ حالات کو خراب کریگا،انہیں ملک اور قوم کی خاطر اس فیصلے کو تبدیل کرنا چاہئے،بلوچستان میں صرف ان لوگوں سے بات چیت کی جائے جو آئین اور ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔