• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کیلئے ایک ساتھ بجلی مہنگی اور سستی بھی کر دی گئی

اسلام آباد (ناصر چشتی) بجلی صارفین کیلئے ایک ساتھ بجلی مہنگی اور سستی بھی کر دی گئی۔چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری ،جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری ،نیپرا اتھارٹی نے مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجوا دیا، یہ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ سال24-2023کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گیا۔ اس طرح ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82 روپے کا اضافہ ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید