واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی حکومت نے یہ یقینی بنانے کیلئے کہ زیادہ آمدنی والے افراد واجب الادا ٹیکس ادا کریں، 2023کے آخر سے مالدار ٹیکس دہندگان سے13ارب ڈالر کی وصولی کی ہے۔ وزیرخزانہ جینٹ ییلن کی ٹیکساس میں تقریر کے اقتباسات کے مطابق، 2010 سے 2018کے درمیان کروڑ پتیوں کے آڈٹ کی شرح میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جینیٹ یلن نے تیار کردہ ریمارکس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اور جیسا کہ گزشتہ انتظامیہ کے دوران زیادہ آمدنی والے ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کی شرح میں کمی واقع ہوئی،2لاکھ ڈالر سے کم آمدنی والے ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کے حصے میں اضافہ ہوا۔