کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کونسل میں اپوزیشن لیڈرسیف الدین ایڈووکیٹ نےحکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے وہ میئر کراچی اور میونسپل کمشنر کے ایم سی کی غیر قانونی کاررائیوں کا نوٹس لے پوزیشن لیڈرکی زیر صدارت کونسل کا ایک اہم اجلاس ہوااجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین، میڈیا کوآرڈی نیٹر سید جواد شعیب، اراکین سٹی کونسل نعمان الیاس، عرفان اللہ والا عاطف بقائی، ریاض اظہر، تیمور احمد ودیگر شریک تھے اجلاس میں میئر کراچی کی جانب سے کے ایم سی کی مختلف جائیدادوں اور پارکس میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے نام پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت اور بندر بانٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ کراچی انسٹی ٹیوٹ کی کچھ عمارات کو برائے نام کرائے پر ایک تنظیم کے حوالے کر دیا گیا ہے، عباسی شہید ہسپتال میں دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ ہل پارک کے پارکنگ ایریا میں ایک بھی ایک حصہ کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں یہ تمام سرگرمیاں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔