لاہور(نمائندہ جنگ) معروف ماہر تعلیم پیٹرن انچیف دی یونیورسٹی آف لاہو ایم اے رئوف حرکت قلب بند ہونے سے گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ نمازہ جنازہ یونیورسٹی گرائونڈ میں ادا کی گئی اور یونیورسٹی کے احاطے میں انکی تدفین کی گئی، نماز جنازہ مرحوم کے بھانجے محمد مظفر نے پڑھائی۔۔ نمازہ جنازہ میں چیئر مین وزیر اعظم یوتھ پروگرام افیئرز رانا مشہود، ایرانی قونصل جنرل، اویس رئوف عزیر رئوف ،،سابق گورنر پنجاب چودھری محمدسرور، امیرالعظیم ،فرید پراچہ، راشد برکی ، ابوذر غفاری،سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی،رئیس انصاری ،،وفاقی محتسب ڈاکٹر آصف جاہ، فہیم ٹھاکر ، اصغر ندیم سید ،ساحر امین ، سمیت دیگرسیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔