کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی میں جمعے کی دوپہر سے بجلی معطل ہوگئی جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی مریضوں کی جانیں خطرے میں پڑگئیں۔اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق دوپہر دو بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے اور دن سے بلا تعطل جنریٹرز سے بجلی کی سپلائی جاری رکھی ہوئی ہے۔