• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا، اوپن مارکیٹ میں 60 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے تک کم اور اوپن مارکیٹ میں 60 پیسے تک بڑھ گئی،یورو 1.83روپے مہنگا ہو گیا، پاؤنڈ کی قیمت میں بھی 1.90روپے تک کا اضافہ، جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15 پیسے کی کمی سے 278.60 روپے سے کم ہو کر 278.45 روپے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 8پیسے کے اضافے سے 278.75روپے سے بڑھ کر 278.83 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 23پیسے کی کمی سے 279.33 روپے سے کم ہو کر 279.10 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 60پیسے کے اضافے سے 280.25روپے سے بڑھ کر 280.85روپے ہو گئی۔یورو کی قیمت خرید 93 پیسے کے اضافے سے 308.30 روپے سے بڑھ کر 309.23 روپے اور قیمت فروخت 1.83 روپے کے اضافے سے 310.51 روپے سے بڑھ کر 312.34 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 61 پیسے کے اضافے سے 366.22 روپے سے بڑھ کر 366.83 روپے اور قیمت فروخت 1.90 روپے کے اضافے سے 368.51 روپے سے بڑھ کر 370.41 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید