حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مارکیٹ تھانے کی حدود تلک چاڑھی کے قریب اسکول میں 6 ستمبر یوم دفاع کی تقریب کے دوران طلبا لڑپڑے ‘جس پر ایک شخص پستول لیکر اسکول میں داخل ہوگیا جس پر اسکول میں بھگڈر مچ گئی۔ مارکیٹ تھانے کی حدود تلک چاڑھی کے قریب گورنمنٹ حمایت اللہ بوائز ہائی اسکول میں یوم دفاع کی تقریب کے دوران کچھ طلباءآپس میں لڑپڑے تھے جس پر اساتذہ بیچ بچاؤ کی کوشش کررہے تھے کہ طلبا کے ایک گروپ کی حمایت میں ایک شخص پستول لہراتا ہوا اسکول میں گھس آیا جس پر اسکول کے طلباءاوراساتذہ میں بھگڈر مچ گئی ۔فوری اطلاع پر مارکیٹ پولیس بھی پہنچ گئی جس پر مسلح شخص فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہناہے کہ صورتحال کو کنٹرول کرلیا گیا ہے۔