لاہور (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکور ٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے آئی ایس آئی کو فون کالیں ٹیپ کرنے کی اجازت کے نوٹیفیکیشن کیخلاف کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل پٹیشن کےساتھ لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسی نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی زیر التواء ہےاس پر کیاکارروائی ہوئی؟سپریم کورٹ کاکیافیصلہ آیا کاپی لف کی جائے۔