ویراکروز (اے ایف پی) پانامہ نےجولائی میں امریکہ کے ساتھ دستخط شدہ وطن واپسی کے معاہدے کے تحت 130بھارتی غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا جو دشوار گزارڈیرین جنگل کے راستے ملک میں داخل ہوئے تھے،اس کے ساتھ پاناما نے دو ہفتوں میں 219تارکین وطن کو ملک بدر کیا۔اس معاہدے کے تحت امریکہ سے باہر اس طرح کا پہلا اور مجموعی طور پر چوتھااخراج ہے ۔ امریکہ نے اپنی جنوبی سرحد پر غیرقانونی کراسنگ کو کم کرنے کے لیے وسطی امریکی قوم سے تارکین وطن کی وطن واپسی کے لیے 60لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے ۔