پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں فرنٹیئر کور کے کیمپ پر حملے کے دوران چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پانچ گھنٹوں تک فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے 2 نے خود کو اُڑا لیا،جمعے کو علی الصبح ہونے والا یہ حملہ لگ بھگ پانچ گھنٹے تک جاری رہا جسے حکام کے مطابق پسپا کر کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حملہ آور باورچی خانے کے عقبی دیوار کے راستے مرکز میں اس وقت داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے جب انہوں نے وہاں موجود ایک اہل کار باورچی کو شدید زخمی کر دیا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ خود کش حملے کی ناکام کوشش تھی۔ضلعی انتظامیہکے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آوروں میں دو خودکش بمباروں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں جنہوں نے اندر داخل ہونے کے بعد جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکے کر کے خود کو اُڑا لیا۔