بیجنگ (اے ایف پی) چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شوون نے اپنے امریکی ہم منصب کو بتایا ہے کہ جدید چین امریکہ کے لیے ’’خطرہ‘‘ نہیں ایک معاشی ’’موقع‘‘ ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ وانگ نے شمالی بندرگاہی شہر تیانجن میں امریکی انڈر سکریٹری برائے تجارت برائے بین الاقوامی تجارت ماریسا لاگو سے ملاقات کی۔ دونوں حکام کے درمیان اس سال یہ دوسری ملاقات ہے۔ وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے سیاسی اور تجارتی امور پر پیشہ وارانہ، عقلی اور عملی گفتگو کی۔ وانگ نے چینی کمپنیوں یا مصنوعات کو نشانہ بنانے والے متعدد امریکی کسٹم ڈیوٹی اور پابندیوں کے بارے میں چین کے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بیجنگ امریکہ کی جانب سے تجارت اور سرمایہ کاری پر ’’چینی اوور کیپیسٹی‘‘ عائد کردہ پابندیوں کا مخالف ہے۔