اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو شہید ذو الفقار علی بھٹو میڈیکل یو نیو رسٹی اسلام آباد کی سنڈیکیٹ کا ممبر مقرر کیا گیا۔ ان کی نامزدگی اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کی۔ ڈپٹی سیکرٹری (قانون سازی) قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ محمد غیاث نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق اقبال کو مراسلہ لکھا ہے جس میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نامزدگی سے آ گاہ کردیا۔