• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جون کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.88 فیصد کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اسرار خان) جون کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.88 فیصد کمی، نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان نے جون 2025 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں 1.88 فیصد کمی کر دی ہے، جس کی وجہ بین الاقوامی نرخوں میں کمی کو قرار دیا گیا ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے نظرثانی شدہ قیمت 240.54 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے جو مئی میں 245.16 روپے فی کلوگرام تھی۔ اس طرح قیمت میں 4.62 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ قیمت میں کمی سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس جو پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت کے تعین کا بینچ مارک ہے، میں 2.61 فیصد کمی کی عکاسی کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید