• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی پانی نہ ملنے پر عوام کا سڑکوں پر آنا فطری عمل ہے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چئیرمین آفاق احمد نے کہاہے کہ بجلی،پانی نہ ملنےپر عوام کا سڑکوں پر آنا فطری عمل اورناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانابنیادی حق ہے،ہائیڈرنٹس بند نہ ہوئے، عوام کو پانی اور بلا تعطل بجلی نہ ملی اور اضافی بلنگ بند نہ کی تو عوام کا سڑکوں پر آنا فطری ردِ عمل ہوگاجسے روکناکسی کے بس میں نہیں ہوگا، یہ بات آفاق احمد نے کراچی میں طویل عرصے سےبجلی اور پانی کی مسلسل عدم فراہمی پر حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پانی چوری کرکے عوام کو ہی دھڑلے سے بیجا جارہا ہے،بجلی کی فراہمی کے بغیراضافی بلوں نے عوام کو جینا دوبھر کردیا ہے ناانصافیوں پر اٹھنے والی ہر آواز کو ملک دشمنی کہ دینا پرانی روایت ہے جسے اب ہمیشہ کیلئے دفن کردینا چاہیے،پاکستان کا ہر شہری اس ملک سے محبت کر تا ہے۔
اہم خبریں سے مزید