• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ میں حجاج کیلئے کولڈ روڈز انیشی ایٹو کے تحت ٹھنڈی سڑکوں کا منصوبہ مکمل

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) سعودی عرب نے حج 2025 کے دوران حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے اور ان کی سہولت کے لیے مکہ مکرمہ میں جدید ٹھنڈی سڑکوں کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس سروسز اور روڈز جنرل اتھارٹی کے چیئرمین صالح الجاسر نے کیا۔ مکہ مکرمہ میں قائم کی گئی یہ ٹھنڈی پیدل چلنے والی سڑک نہ صرف حجاج کرام کے لیے آرام دہ ماحول فراہم کرے گی بلکہ خصوصی افراد کی آسان رسائی کو بھی یقینی بنائے گی۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کی "کولڈ روڈز انیشی ایٹو" کا حصہ ہے، جس میں 2023 سے اب تک 82 فیصد توسیع ہو چکی ہے۔اس انقلابی منصوبے کے تحت میدانِ عرفات میں 84,000 مربع میٹر سے زائد سڑکیں مقامی سطح پر حاصل شدہ ری سائیکل شدہ مواد سے تیار کی گئی ہیں۔ ان سڑکوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سورج کی شعاعوں کو عام سڑکوں کی نسبت 40 فیصد زیادہ منعکس کرتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید