• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ کی حسینہ اوپل سچاٹا کے سر پر مس ورلڈ 2025 کا تاج سج گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ کی اوپل سچاٹا چوانگسری کو مس ورلڈ 2025 کا تاج پہنا دیا گیا۔ اس طویل اور رنگ و نور سے بھرپور تقریب میں نہ صرف خوبصورتی بلکہ مقصد سے جڑی سرگرمیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ یہ تقریب ہفتے کی رات حیدرآباد کے ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔ مس ورلڈ 2024 نے اپنی جانشین کو تاج پہنایا۔ دنیا بھر سے 108 امیدواروں نے مس ورلڈ کے تاج کے لیے مقابلہ کیا۔ مس ورلڈ 2025 کو تاج کے ساتھ ساتھ 1.15 کروڑ روپے نقد انعام، خصوصی اسپانسر تحائف اور حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے خصوصی اعزازات بھی ملیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سال کا مس ورلڈ تاج خاص طور پر منفرد ہے۔ اس تاج میں 1,770 ہیرے جڑے ہیں، جن کا مجموعی وزن 175.49 کیرٹ ہے۔ یہ 18 کیرٹ سفید سونے میں تیار کیا گیا ہے اور اس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے ہے۔
اہم خبریں سے مزید