• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر عملی اقدامات کرینگے، صدر زرداری

اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کرینگے۔لاہور میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔اس موقع پر صدر آصف زرداری نے پارٹی نمائندوں کو ہدایت کی کہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں، پارٹی قیادت عوامی خدمت کے مشن پر قائم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کریں، انتظامیہ سے بھرپور تعاون حاصل کریں۔
اہم خبریں سے مزید