• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فیصلے پرنظرثانی درخواست دائر کی ، جس میں آئینی بینچ سے فوجی عدالتوں کے کیس کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، فیصلے میں غلطی کی نشاندہی ہوجائے تو تصحیح کرنا عدالت کی ذمہ داری ہے۔سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلے میں ایف بی علی کیس پرانحصاردرست نہیں، ایف بی علی کیس کا فیصلہ 1962 کے آئین کے مطابق تھا جس کا اب وجود نہیں۔دائر درخواست میں کہا ہے کہ اکیسویں ترمیم میں فوجی عدالتیں آئینی ترمیم کے نتیجہ میں قائم کی گئی تھیں،موجودہ کیس میں آئینی ترمیم نہیں ہوئی تواس فیصلے پر انحصاربھی درست نہیں۔درخواست کے مطابق سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کیس کا فیصلہ تضادات کا مجموعہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید