• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے تعلقات کی مضبوطی کیلئے پرعزم ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (جنگ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہمہ جہت تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ایران اور پاکستان کئی علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ تہران میں ہفتے کے روز ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم سے گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے اسلام آباد کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید