• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمد کئے گئے تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کو ایئرکنڈیشنڈ رومز میں رکھا جاتا ہے، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہم شخصیات اور ریڈ زونز میں فرائض سرانجام دینے والے اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے پولیس افسر نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک سے درآمد کئے گئے ڈیپارٹمنٹ کے پاس تربیت یافتہ سراغ رساں کتے موجود ہیں جنہیں مکمل ائیر کنڈیشنڈ رومز میں رکھا جاتا ہے۔ ہفتہ کو جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو قتل کیس کےملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزم آفتاب اور اس کا وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم کمرہ عدالت میں بحالت وردی درست پولیس افسر کو دیکھ کر جسٹس عمر سیال تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور پولیس افسر سے استفسار کیا کہ آپ کا تعلق کس فورس سے ہے؟ پولیس افسر نے بتایا کہ میرا تعلق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سے ہے اس دوران جسٹس عمر سیال نے پولیس افسر سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا جسٹس سیال نے پوچھا کہ ایس ایس یو کیا کام کرتی ہے؟ پولیس افسر نے کہا کہ ایس ایس یو کا کام اہم شخصیات اور مقامات کی سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔ جسٹس عمر سیال نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس سراغ رساں کتے بھی ہوتے ہیں؟ پولیس افسر نے کہا کہ جی ہمارے پاس سراغ رساں کتوں کا یونٹ موجود ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ سراغ رساں کتوں کی تربیت کیسے کی جاتی ہے؟ پولیس افسر نے کہا کہ تربیت یافتہ سراغ رساں کتے بیرون ملک سے لائے جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید