زمبابوے کی زم ایفرو ٹی10 لیگ کیلئے کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو این او سی نہیں دیا گیا۔
لاہور سے ذرائع کے مطابق زم ایفرو لیگ آئی سی سی سے منظور شدہ نہیں لہٰذا کسی کو این او سی نہیں ملے گا۔
ذرائع کے مطابق شاہنواز دھانی، آصف علی، حیدر علی، یاسر شاہ زم ایفرو ٹی10 لیگ کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ محمد عرفان، شرجیل خان، سلمان ارشاد بھی زم ایفرو ٹی10 لیگ کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔
شاہنواز دھانی، آصف علی اور حیدر علی چیمپئنز کپ کےلیے ٹیموں میں بھی شامل ہیں۔
ترجمان ٹی10 لیگ کے مطابق زم ایفرو ٹی10 کو آئی سی سی کی منظوری کی ضرورت نہیں۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا فل ممبر بورڈ ہے، لیگ کا لائسنس بورڈ نے دیا ہے۔