• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پروڈیوسر دلی بابو انتقال کرگئے

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر دلی بابو 50 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر دلی بابو کو گزشتہ دنوں علالت کے باعث نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان کا انتقال پیر کی صبح چنئی میں ہوا، تاہم ان کی موت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

دلی بابو کی اچانک موت نے تامل فلم انڈسٹری کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے، اداکار اور دیگر شخصیات ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلی بابو پروڈکشن ہاؤس ایکسس فلم فیکٹری کے بانی تھے، جس کے ذریعے انہوں نے کئی کامیاب فلمیں پروڈیوس کیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید