• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں کا سوشل آڈٹ ضروری ہے ،گل خان نصیر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پراجیکٹ کوارڈی نیٹرفانسا نیٹ ورک پاکستان گل خان نصیر نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے معیار اور ان میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے منصوبوں کا سوشل آڈٹ ضروری ہے ، معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں جاری منصوبوں کا جائرہ لیتے ہوئے خامیوں کی بروقت نشاندہی کرے تاکہ ا ن میں بہتری لائی جاسکے ۔ یہ بات انہوں نے سماجی تنظیم ہوپ بلوچستان کے زیراہتمام فانسا پاکستان کے تعاون سے سماجی کارکنان اور پارٹنر آرگنائزیشن کے لئے سوشل آڈٹ کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ورکشاپ سے ٹرینر خالد لطیف عباسی اور ایڈووکیسی افسر انعم ملک مینگل نے بھی خطاب کیا انہوں نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا غیرسرکاری ادارے میں ترقیاتی کام کے حوالے سے امور کا جائزہ لینا ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ ہوپ بلوچستان فانسا پاکستان کے تعاون سے کوئٹہ میں سینی ٹیشن کے حوالے سے منصوبے پر کام کررہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید