اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد)ایف بی آر کا اہم نوٹیفکیشن ،بنیادی اسکیل20کے دو عہدیداروں کو اضافی چارج دینے کا فیصلہ،کمشنر ایل ٹی او کراچی اور چیف آئی ٹی ونگ کا اضافی چارج عباس احمد اور احفاظ الرحمان کو دیدیا گیا ،چیئرمین ایف بی آر و سیکرٹری ریونیو ڈیوژن راشد محمود نگڑیال کی منظوری سے ایف بی آر کے سیکرٹری مینجمنٹ ایچ آر نے ایڈیشنل چارج نمبر 2353-IR- ون /2-24 نو ستمبر 2024 پیر کے روز جاری کیا ہے جس میں ایف بی آر کے بنیادی سکیل نمبر 20 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے دو عہدیداروں عباس احمد میر، چیف (بی ڈی ٹی- آئی آر) آئی ٹی ونگ ایف بی ار ہیڈکوارٹر کو چیف (سسٹمز) آئی ٹی ونگ ایف بی آر کا زین العابدین ساہی (آئی آر ایس/ بی ایس 20) کی رخصت کے عرصے میں ان کے عہدے کا اضافی چارج بھی دے دیا ہے۔