• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کیخلاف لڑتے ہوئے 12 بھارتی ہلاک اور 16 لاپتا، مودی سرکار کی تصدیق

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے درمیان12بھارتی شہری ہلاک ہوگئے۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ زیادہ تر بھارتیوں کو بہانے یا جبری طور جنگ میں دھکیلا گیا،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ 126بھارتیوں کو روسی فوج میں بھرتی کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جن میں سے 96بھارتی واپس وطن لوٹ چکے ہیں تاہم اب تک 12بھارتی فوجی روس کی طرف سے لڑتے ہوئے مارے گئے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی طرف سے لڑنے والے 16 دیگر بھارتی تاحال لاپتا ہیں۔
اہم خبریں سے مزید