مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد اور ملحقہ علاقوں میں انسانی جانے بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں دل کے علاوہ انسانی جان بچانے والی ادویات کے ساتھ ساتھ انسولین کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے مریضوں کی مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں انسولین کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شوگر کے مریض انسولین کے حصول کیلئے سرکاری اسپتالوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں بھی انسولین ختم ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔