کراچی(نیوزڈیسک)جو بائیڈن نے بطور امریکی صدر اپنے آخری دن سزا یافتہ 5افراد کو معافی دے دی۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے 2سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں تبدیلی بھی کی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق معافی پانے والوں میں ڈیرل چیمبرز، مارکس موسیہ، رویداتھ راگبیر، ڈان لیونارڈ اور کیمبا اسمتھ شامل ہیں۔امریکی صدر بائیڈن نے 2 افراد کی سزا میں کمی کا بھی اعلان کیا، سزا میں کمی ہونے والے افراد میں رابن پیپلز اور مشیل ویسٹ شامل ہیں۔